ایران اور ہندوستان کے مابین قریبی اور خوشگوار تعلقات: جواد ظریف
May ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کل رات نئی دہلی پہنچے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو ہندوستان کے دورے پر کل رات نئی دہلی پہنچے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات قائم ہیں اور ہم ہمیشہ اپنے ہندوستانی پارٹنرز کے ساتھ صلاح و مشورہ کرتے رہتے ہیں۔
محمد جواد ظریف نے نئی دہلی پہنچے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہمارا قریبی شراکت دار ہے جس کے ساتھ مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات ہیں.
ایران کے وزیر خارجہ آج اپنی ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات اورمختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے.