جنگ یا مذاکرات کے دو راہے پر کبھی کھڑے نہیں ہوں گے، ایران
May ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی نفسیاتی اور تشہیراتی حکمت عملی کبھی کامیاب واقع نہیں ہوئی ہے اور اس طرح کی حکمت عملی کو ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اپنے عوام کی بنیاد پر ایران ایک آزاد و باوقار ملک رہا ہے اور اس نے اپنی قومی سلامتی اور مفادات کی بنیاد پر ہی اپنے راستے کا انتخاب کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے کبھی بند گلیوں کے چکر نہیں کاٹے اور نہ ہی کبھی اس نے جنگ یا مذاکرات جیسے دو راہے پر کھڑے ہونا پسند کیا ہے۔
سید عباس موسوی نے کہا کہ ایرانیوں نے پوری تاریخ میں اس بات کو ثابت کیا ہے وہ مفاہمت و گفتگو کے حامی رہے ہیں تاہم کبھی جنگ سے بھی نہیں بھاگے ہیں۔