May ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران اورجاپان کے دوستانہ تعلقات

جاپان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کے دیرینہ اوردوستانہ تعلقات ہیں۔

جاپانی حکومت کے ترجمان یوشیہیدا سوگا نے این ایچ کی نیوز چینل کے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے ایران کیساتھ تعلقات دوستانہ اور دیرینہ ہیں اور یہ تعلقات جاپان کیلئے انتہائی اہم ہیں۔

جاپانی حکومت کے ترجمان نے مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کیساتھ دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کی بدولت خطے میں قیام امن کے حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کے ایران اور امریکہ کیساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ مشرق وسطی میں قیام امن میں ہر ممکن کوشش کرے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاپان حکومت نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے باجود اس بین الاقوامی معاہدے کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

 

ٹیگس