ایران، امریکی دباؤ میں آنے والا نہیں: روس
May ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ امریکہ دباو کے ذریعے ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔
انٹرفیکس کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ یہ تصور کرتا ہے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈال کر اسے جھکنے پر مجبور کرسکتا ہے تو یہ اس کی بھول اور بہت بڑی غلط فہمی ہوگی۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات سے عدم مذاکرات بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے اور دیگر عالمی معاہدوں سے امریکہ کے نکلنے کے بعد عالمی سطح پر امریکہ سے اعتماد ختم ہوگیا ہے۔