امام خمینی رح کی 30 ویں برسی منگل کی شام منائی جائے گی
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی تیسویں برسی منگل کی شام منائی جائے گی۔
برسی کا مرکزی پروگرام جنوبی تہران میں واقع امام خمینی رح کے مرقد مطہر پر منعقد ہو گا جس میں لاکھوں ایرانیوں کے علاوہ ملک کے اعلی سول اور فوجی حکام، اسلامی ملکوں کے سفرا اور ایران میں مقیم غیر ملکی طلبہ بھی شرکت کریں گے۔
برسی کی انتظامی کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال امام خمینی رح کی برسی ایسے وقت میں منائی جارہی ہے جب چالیس برس سے جاری دشمن کی ہر طرح کی دھمکیوں اور پابندیوں کے مقابلے میں ایرانی قوم کی خیرہ کر دینے والی استقامت و کامیابی نے دنیا والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ ایران کے عوام اسلامی انقلاب کے پانچویں عشرے کے آغاز میں، ماضی سے کہیں زیادہ طاقت و توانائی کے ساتھ امریکہ کی عائد کردہ ظالمانہ اور ہمہ گیر پابندیوں کے آخری حربے کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔