امام خمینی اور ان کا خادم، ایک خوبصورت حکایت
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے گھر کے خادم ابراہیم خادم نجفی کہتے ہیں کہ میں روزانہ حضرت علی علیہ السلام کے روضہ اقدس میں قرآن مجید کی تلاوت کرتا تھا۔
امام خمینی نے قرآن مجید کی تلاوت کرتے مجھے بارہا دیکھا تھا۔ ایک دن انہوں نے میرے پاس ایک شخص کو بھیجا اور اس سے کہا کہ میں ان کے پاس جاؤں تاہم میں نے کوئی توجہ نہیں دی، حتی دوبارہ وہ شخص میرے پاس آیا اور کہنے لگا، امام کو تم سے کام ہے، میں اس سے کہا کہ تم ہی بتاؤ که امام کو مجھ سے کیا کام ہے؟ اس نے کہا پتہ نہیں، میں نے دل ہی میں سوچا شاید امام مجھ سے ناراض ہیں ؟ اس شخص نے مجھ سے کہا کہ امام نے مجھ سے صرف اتنا کہا کہ آپ کو ان کے پاس لے چلوں؟
اس کے بعد میں امام کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے میرا نام پوچھا تو میں نے کہا الحاج ابراہیم خادم نجفی، امام نے فرمایا کیا آپ اس گھر میں میری مدد کرنا پسند کریں گے؟
میں نے کہا جناب مجھ سے کیا ہو سکتا ہے؟ امام نے فرمایا، کام کا آغاز کرو، یقین کرو یہاں پر تمہاری زندگی سخت نہیں بسرہوگی، ساتھ ہی آپ سے مجھے انسیت ہوگئی ہے، یہ اہم نہیں ہے کہ آپ کتنا کام انجام دے سکتے ہیں، کیونکہ آپ مومن انسان ہیں، میں جب بھی حرم جاتا تھا تو آپ کو قرآن مجید کی تلاوت کرتے دیکھتا تھا۔