Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کے جدید ترین ایئر ڈیفینس سسٹم کی رونمائی

ایرانی سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کے تیارہ کردہ ایئر ڈیفنس سسٹم کی رونمائی کر دی گئی۔

پندرہ خرداد نامی ایئر ڈیفنس سسٹم کی تقریب رونمائی میں وزیر دفا‏ع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی بھی شریک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹم ایک سو پچاس سے دو سو کلو میٹر کی رینج میں پرواز کرنے والے دشمن کے لڑاکا جہازوں اور ڈرون طیاروں کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا کہ یہ سسٹم پچاسی کلو میٹر کی رینج میں دشمن کے خفیہ اہداف کا پتہ لگانے اور پینتالیس کلو میٹر کی رینج میں انہیں تباہ کرنے کی بھی توانائی رکھتا ہے۔
یہ سسٹم بیک وقت چھے مختلف اہداف کا پتہ لگانے اور بیک وقت ان کی جانب فائر کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے اطراف میں بیرونی طاقتوں کے متعدد اڈوں کو دیکھتے ہو‏ئے، پندرہ خرداد جیسا ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے فضائی اور میزائل حملوں کے مقابلے میں ایران کا دفاع کرنے کے لیے ضروری ہے۔

ٹیگس