جرمنی کے وزیر خارجہ ایران پہنچ گئے
Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
جرمنی کے وزیر خارجہ آج ایرانی حکام کیساتھ ملاقات کیلئے ایران پہنچ گئے
جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس آج علی الصبح ایرانی اعلی حکام کیساتھ جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایران کے ایک روزہ دورے پر تہران پہنچے.
ماس اس دورے کے دوران ایران کے وزیر خارجہ اور صدر مملکت کیساتھ ملاقات و گفتگو کریں گے.
واضح رہے کہ جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے بھی 12 جون کو تین روزہ دورے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔