عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی عہدیداروں اور کارکنوں کی بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے مزار پر حاضری
Jun ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
عدلیہ کے سربراہ ، دیگر اعلی عہدیداروں اور کارکنوں نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
ہفتہ عدلیہ کے آغاز کے پہلے دن عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور دیگر اعلی عہدیدار ہفتے کی صبح حضرت امام خمینی کے مزار پر گئے اور آپ کی امنگوں پر قائم رہنے کا عہد دوہرایا۔
عدلیہ کے سربراہ اور ہمراہ ساتھیوں نے بعد ازاں بہشت زھرا میں اٹھائیس جون کے شہیدوں کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
قابل ذکر ہے کہ اٹھائیس جون انیس سو اکیاسی کو ایرانی عدلیہ کے پہلے سربراہ آیت اللہ محمد حسین بہشتی اور بہتر دیگر اعلی ایرانی حکام دہشت گردی کے ایک سانحے میں شہید ہو گئے تھے۔
اس سانحے کے بعد ایران کے سرکاری کلینڈر میں اکیس سے اٹھائیس جون تک ہفتہ عدلیہ قرار دیا گیا ہے۔