ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں
Jun ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز سے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا کہ عائد ہونے والی نئی پابندیوں سے ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کا حصول مشکل ہو جائیگا۔
ایران کے خلاف امریکی صدر کا یہ دعوی ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اب تک اپنی 15 رپورٹوں میں ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے اور ایران کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی پابندی کی تائید و تصدیق کی ہے۔
امریکہ نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایران پر دباو ڈالنے کیلئے سخت ترین پابندیاں عائد کیں۔ تاہم امریکہ اب تک اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔