ایران نے کابل دھماکوں کی مذمت اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے افغانستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ اور اس ملک کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے اپنے افغان ہم منصب کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے تمام ملکوں کے مشترکہ اور موثر تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندوں اور دہشتگردوں نے اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے افغانستان میں امن و امان کی بحالی اور دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی ہر قسم کی مدد کیلئے ایران کی حمایت کا اعلان کیا۔
افغان دارالحکومت کابل میں پیر کی صبح طالبان کے حملے میں فوجی اہل کاروں، پرائمری سکول کے طلبہ اور صحافیوں سمیت کم از کم 40افراد ہلاک جبکہ 83 افراد زخمی ہوئے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔