Jul ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران نے جوہری معاہدے پر عمل کیا: حسن روحانی

ایران کے صدر نے کہا کہ تہران نے جوہری معاہدے پر عمل کیا اور کبھی بھی اس کی خلاف ورزی نہیں کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل ملک کے شمالی صوبے خراسان کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری معاہدہ، ایران کی بڑی اخلاقی اور سیاسی کامیابی ہے کہا کہ اگرجوہری معاہدہ ایران کے خلاف ہوتا توامریکہ 14 ماہ قبل اس معاہدے سے علیحدہ  نہ ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا کیساتھ ایک ایسا معاہدہ طے کیا جس پر قائم رہے اور یہ اخلاقی نقطہ نظر سے ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے مسلسل 12 برسوں کے دوران دعوی کیا کہ ایران خفیہ طور پر جوہری بم تیار کررہا ہے حالانکہ ہم نے عالمی جوہری ادارے کی نشست میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری ہتھیاروں کو تیار کرنے کے درپے نہیں ہے اور اسی طرح یہ کیس بند کی گئی۔

ایران کے صدر نے مختلف شعبوں میں ایران کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کی مسلط کردہ جنگ سمیت مذاکرات کے دوران بھی اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ منہ زوری کے خلاف استقامت کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جس ملک کی جانب سے یورنیم کی افزودگی کے عمل کو تسلیم کیا وہ ایران ہے۔

ٹیگس