ایران کے لئے شام کی حمایت پر بشار اسد کی تاکید
شام کے صدر بشار اسد نے امریکی دھمکیوں کے مقابلے میں تہران کے لئے دمشق کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے پیر کے روز دمشق میں بین الاقوامی امور میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی معاون حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات میں کہا ہے کہ شام، ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں اور اس کے غیر قانونی اقدامات کے مقابلے میں تہران کی حمایت کرتا ہے۔اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے بھی حکومت امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ایرانی قوم کے مفادات کی حفاظت اور دفاع سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کی وضاحت کیشام کے صدر بشار اسد اور بین الاقوامی امور میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی معاون حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات، شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم اور علاقے کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔