Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان نئے سرحدی پوائنٹس کھولنے پر متفق

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نےنئے سرحدی پوائنٹس کھولنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جمعرات کو پاکستان اور ایران اعلیٰ سطحی سرحدی کمیشن‘ (ایچ بی سی) کا اسلام آباد میں دوسرا اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے باہمی اتفاق رائے سے نئے سرحدی پوائنٹس کھولنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی نقشہ جات کو بہتر بنانے، اس سے متعلقہ معلومات کی تجدید اور مشترکہ سرحدی سروے کی ضرورت ہے ۔

گزشتہ سال ایران کے دورے کے دوران  پاکستان کےوزیراعظم عمران خان اور ایرانی قیادت کی ملاقات میں طے پانے والے فیصلوں کی روشنی میں مذاکرات کا دوسرا دورمنعقد ہوا ۔

ٹیگس