ایران کے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سےملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کل نیوریارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کی شام نیوریارک میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس سے ملاقات کی۔
ہونے والی ملاقات میں امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی سفارتکاروں پر پابندیاں عائد کرنے سمیت خطے میں حالیہ کشیدگی اور جوہری معاہدے سے متعلق ایرانی وعدوں میں کمی لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماوں نے برطانیہ کیجانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے اور ساتھ ساتھ یمن، شام اور افغانستان کے مسئلے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
امریکی کے اس نئے فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی نمائندوں اور ان کے گھروالوں کی آمد و رفت پر پابندیاں لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت امریکہ نے حال ہی میں اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی سفارت کاروں کی نیویارک میں آمد و رفت محدود کرنے کا حکم جاری کیا،
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ میں متعین ایرانی سفارت کاروں پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے ایرانی سفارت کاروں پر پابندیاں کیں اور نیویارک میں ان کی آمد و رفت کو پانچ میل تک محدود کردیا ہے۔