Jul ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • علاقے میں امریکی موجودگی عدم استحکام کا باعث: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء، جنوبی اور لاطینی امریکہ میں، امریکہ کی موجودگی ان علاقوں میں بدامنی کی وجہ بنی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ علاقے میں امریکی موجودگی ہی عدم استحکام کا باعث بنتی ہے کہا کہ امریکہ جس بھی علاقے میں جاتا ہے وہاں کے عوام پر دباو بڑھتا ہے اور علاقہ دہشتگردی کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی دباو اور مداخلت کے مقابلے میں وینزویلا کے عوام کی استقامت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے عوام کی استقامت اس ملک کے مستقبل کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

محمدجواد ظریف نیویارک کے 6 روزہ دورے کے بعد آج صبح وینزویلا کے دارالحکومت کراکاس پہنچے۔

ٹیگس