ایران اور چین کے باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید
رہبر انقلاب اسلامی کے عالمی امور کے مشیر نے تہران میں تعینات چینی سفیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایران اورچین کے باہمی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا.
رہبر انقلاب اسلامی کے عالمی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے تہران میں تعینات چینی سفیر چانگ ہوا کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں چین اور ایران کے درمیان اشتراکات کا حوالہ دیتے ہوئے باہمی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا.
علی اکبرولایتی کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی اور امریکہ کی توسیع پسندی کے سامنے مزاحمت اور دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مغربی ممالک کی مداخلت کی مخالفت دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک اشتراکات میں سے ہیں.
اس موقع میں چینی سفیر نے ہونے والی ملاقات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ پر زور دیا.انہوں نے کہا کہ ایران، شاہراہ ریشم کے حوالے سے چین کا اہم پارٹنر ہے اور امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک منصوبہ بندی اور تعاون کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دیں گے.