فلسطین کی حمایت جاری رہے گی : علی لاریجانی
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فلسطینی تنظیم حماس کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی پالیسی فلسطینی عوام کی حمایت پر استوار ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ صالح العاروری اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کی پالیسی فلسطینی عوام کی حمایت پر استوار ہے اور ایران کو فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کی حمایت پرفخرہے۔
ایرانی اسپیکر نے فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کی شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نواز چند ممالک کے علاوہ کسی بھی ملک نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ نے دورہ ایران اور ایرانی حکام کے ساتھ تعمیری اور مخلصانہ گفتگو پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت علاقے کی صورتحال پیچیدہ اور حساس ہے اور ہمیں خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے اثر و رسوخ کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔