Jul ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • دوسرے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا آغاز جلد ہو گا، صالحی

ایران کے دوسرے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا کام رواں سال اگست کے اوائل میں شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بات ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے پارلیمانی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بوشہر کے دوسرے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا کام اگست کے اوائل میں شروع ہو گا اور وہ آئندہ چھے برس کے دوران پوری گنجائش کے ساتھ بجلی پیدا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا کہ آئندہ آٹھ برس کے اندر بوشہر کا تیسرا ایٹمی بجلی گھر بھی بجلی کی سپلائی کے قومی نظام سے منسلک ہو جائے گا اور اس کی تعمیر کے لیے ضروری منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ چین اور برطانیہ کے تعاون سے اراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کی تعمیر نو کا کام جاری ہے اور سہ ملکی ٹیم نے چند ماہ کے وقفے کے بعد اس منصوبے پر کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس