Aug ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • حضرت امام محمد تقی علیہ اسلام کی شب شہادت

فرزند رسول حضرت امام محمدتقی علیہ السلام کی شب شہادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پوراعالم اسلام سوگوار ہے۔

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں مجالس غم برپا ہیں-

حضرت جواد الائمہ علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سراپا سوگوار و عزادار ہے جبکہ عراق اور خاص طور پر عراق کے مقدس شہر کاظمین میں جہاں امام محمد تقی علیہ السلام کا روضہ اقدس واقع ہے عراق کے سبھی شہروں اور اسی طرح ایران اور دنیا کے مختلف ممالک سے لاکھوں زائرین  عزاداری کر رہے ہیں اور ان کی غم انگیز شہادت پر آنسو بہا رہے جبکہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم المقدسہ میں آپ کی عمہ گرامی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں بھی مجالس عزا جاری ہیں جہاں دسیوں ہزار سوگوار و زائرین نوحہ و ماتم میں مصروف ہیں اور اس المناک شہادت پر ان عظیم ہستیوں کو پرسہ پیش کر رہے ہیں-

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کو سن دو سو بیس ہجری قمری میں ذی القعدہ کی آخری تاریخ کو ظالم حاکم معتصم نے زہر دے کر شہید کر دیا تھا اور امامت کی سنگین ذمہ داری آپ کے فرزند حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے کاندھوں پر آن پڑی۔

حضرت امام محمد تقی علیہ السّلام کو کمسنی ہی میں مصائب اور آلام کا سامنا کرنا پڑا اور باپ کی محبت و شفقت سے محروم ہو گئے تھے -

آپ کی عمرمبارک صرف پانچ برس تھی جب حضرت امام رضا علیہ السّلام مدینہ سے خراسان کی طرف سفر کرنے پرمجبور ہوئے تو پھر زندگی میں ملاقات کا موقع نہ ملا امام محمد تقی علیہ السّلام سے جدا ہونے کے تیسرے سال امام رضا علیہ السّلام کی شہادت ہو گئی۔

ٹیگس