ٹرمپ انتظامیہ اناڑی ہے، ترجمان حکومت ایران
Aug ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
حکومت ایران کے ترجمان نے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے خلاف امریکہ پابندیوں کو امریکی حکام کا اناڑی پن قرار دیا ہے۔
اتوار کی صبح تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت ایران کے ترجمان علی ربیعی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے خلاف امریکہ کی پابندیاں ایک شخص کے خلاف نہیں بلکہ ایرانی عوام اور حکومت کے خلاف ہے۔انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف امریکی پابندیوں کو سفارت کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کا سفارت کاری کی عالمی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔حکومت ایران کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے۔علی ربیعی کہا کہ نے امریکہ ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششوں میں خود ہی تنہا ہوگیا ہے۔حکومت ایران کے ترجمان نے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون اور تعلقات کے فروغ کی اصولی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو امریکہ سے جدا سمجھتا ہے۔