ایرانی سرحدیں ریڈ لائن
Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
ایران کے سنیئر نائب صدر نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی سرحدوں کے تحفظ میں طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےسنیئر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے مشہد مقدس میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کا تحفظ، اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہے لہذا کسی بھی ملک کو اس پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پانی کی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران نے سمندری سرحدوں کے تحفظ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور اگر امریکہ جیسی طاقت غلطی سے ہماری حدود میں داخل ہوجائے اس کو منہ توڑ جواب کا سامنا ہوگا۔
اسحاق جہانگیری نے کہا کہ سب ممالک کو جان لینا چاہئیے کہ ایران اپنی سرحدوں کے تحفظ میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔