جدید ترین ریڈار سسٹم فلق کی رونمائی
Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
ایران کی فوج نے جدید ترین ریڈار سسٹم فلق کی رونمائی کی ہے۔
فلق ریڈار سسٹم کی تقریب رونمائی میں بّری فوج کے اعلی افسران بھی شریک تھے۔ بری فوجی کے ایئر ڈیفنس یونٹ کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے اس موقع پر کہا کہ فلق ریڈار سسٹم چار سو کلو میٹر کی حدود میں پرواز کرنے والے انواع اقسام کے کروز اور بیلسٹک میزائلوں اور جاسوس طیارں کا پتہ لگانے اور انہیں شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فلق ریڈار سسٹم، گاما ریڈار سسٹم کا ہم پلہ ہے جو پابندیوں کی وجہ سے ایران بیرونی دنیا سے خریدنے سے محروم ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلق سسٹم مکمل طور پر ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔