ایران نے کی کابل دھماکے کی مذمت
Aug ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
ایران نے کابل دھماکے کی مذمت کی ہے۔
افغانستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی سفارتخانے نے اپنے بیان میں دہش تگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی دعا کی اور حکومت، افغان قوم اور جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ کل رات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب کے دوران ایک دہشتگرد نے خودکش دھماکہ کرکے 65افراد جاں بحق جبکہ 182 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی نے خودکش دھماکے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کی تصدیق کی ہے۔
دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔