ایران کے وزیر خارجہ فرانس کے دورے پر روانہ
Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نورڈک کے تین ممالک کے سرکاری دورے کے بعد دورہ فرانس پر روانہ ہوگئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف دورہ فرانس کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے رواں ہفتے کے ابتدائی دنوں میں ایک سیاسی وفد کی قیادت میں فن لینڈ کا دورہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ فین لینڈ کے بعد سوئڈن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سوئڈن میں مقیم ایرانی شہریوں کی کمیونٹی میں خطاب کیا۔
انہوں نے دورہ سوئیڈن کے موقع پر سوئڈش اسپیکر اور وزیر اعظم کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ظریف نے اس ملاقات سے پہلے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطی اور علاقائی مسائل سے متعلق خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔