Aug ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران اور ایٹمی ٹیکنالوجی ، ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ کا بیان

ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے ایران میں ایٹمی ٹیکنالوجی کو دیسی بنا لینے کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سبراہ علی اکبر صالحی نے مغربی تہران میں واقع صوبہ البرز میں زرعی اور میڈیکل ایٹمی ریسرچ سائٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے زیر زمین ذخائر کا پتہ لگانے اور اسے نکالنے میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے اور اب تک وہ اسّی فیصد سے زیادہ معدنیات کے ذخائر کا پتہ لگا چکا ہے۔
 
ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جدید سینٹری فیوجز پر ریسرچ اور انھیں اپ گریڈ کر کے ای آر سکس سیریز میں تبدیل اور نصب کردیا ہے۔
 
علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ ایران ، ریسرچ اور اپ گریڈ کے میدان میں ریورس انجینئرنگ سے ڈیزائننگ کے مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔
ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے صوبہ البرز میں مقامی انجینئروں کی مدد سے ایران کا سب سے بڑا ایٹمی اسپتال بنانے کی خبر دی اور کہا کہ دنیا بھر میں اس قسم کے صرف چھے اسپتال موجود ہیں۔ 

ٹیگس