Sep ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کی رہبر انقلاب اسلامی کی قدردانی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ نےرہبر انقلاب اسلامی کے نام خط میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا میں انصاف اور آزادی کی بالادستی میں نہایت اہم کردار اداکیا ہے۔۔

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نام خط میں حماس کے وفد کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی عوام کی بھر پور مدد و حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئےمزاحمت کا سلسلہ حتمی فتح تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے فلسطین کے مزاحتمی فرنٹ کی طرف سےرہبر معظم انقلاب اسلامی کے تعمیری موقف کا بھی شکریہ  ادا کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں آپ کے وجود کی نعمت عطا کی اور خدا سے ہماری دعا ہے کہ آپ کو اپنی نعمتوں سے نوازے اور آپ کو دشمنوں کی سازشوں اور حیلوں سے دور رکھے۔

انہوں نےرہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی حکام کیجانب سے ایران کے دورے پر آئے ہوئے حماس کے وفد کےپر جوش استقبال پر بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب صدر صالح العاروری نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 22 جولائی کو رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔

ٹیگس