Sep ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran

ایرانی مسلح افواج کی شاندار پریڈ آج بروز اتوار ہفتہ دفاع مقدس کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران میں واقع بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار مقدس کے سامنے منعقد ہوئی جس میں جدید جنگی سامان سمیت ایران میں بنائی گئی دفاعی ٹیکنالوجی کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

مسلح افواج پڑید کی تقریب میں صدر مملکت حسن روحانی، ایرانی آرمی کے سینیئر حکام خاص طور پر ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، میجرل جنرل سید عبدالرحیم موسوی، ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر بڑیگیڈیئر جنرل حسین سلامی اور ایرانی پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری نے شرکت کی۔

ٹیگس