صدر روحانی نیویارک کے دورے پر روانہ
صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف پر تقریر کریں گے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ صدر حسن روحانی امریکہ میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ صدر حسن روحانی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں بعض ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
صدر مملکت جنرل اسمبلی کی نشست میں موجود مختلف ممالک کے اعلی حکام، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور عالمی تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
صدرمملکت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے علاوہ سینئر ایگزیکٹیوز، میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں اور گفتگو کریں گے.
حسن روحانی 26 ستمبر کو ملک واپس آئیں گے.
یاد رہے کہ ایران کے صدر نے کل بروز اتوارمسلح افواج کی شاندار پریڈ کی تقریب میں کہا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں علاقے، خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کی فراہمی سے متعلق منصوبے پیش کریں گے.