Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  •  جوہری معاہدے کی پاسداری  پر ایران کے صدر کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیوریاک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ پہنچنے پر کہا کہ تمام فریقوں کو جوہری معاہدے کی پاسداری کرنی چاہئیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نیوریاک میں تمام فریقوں کو جوہری معاہدے کی پاسداری کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی انخلا، ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں میں شدت اور ایران مخالف امریکی اقدامات خلیج فارس کے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی اصل وجہ ہے۔

صدرمملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ خطے کی تمام اقوام بالخصوص ایرانی عظیم قوم کے امن پسندانہ پیغام کو عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے  کہا کہ آبنائے ہرمز، امن منصوبہ صرف سلامتی سے متعلق نہیں ہے بلکہ اس میں اقتصادی اور دوسرے مسائل  بھی شامل ہیں۔

حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم تمام تر دھونس ،دھمکیوں اور دباو کے باوجود اپنے موقف پر کھڑی ہے۔

ایران کے صدرنے نیویارک روانگی سے قبل مہرآباد ایئرپورٹ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاتھا کہ یہ اجلاس ایران کے خلاف ظالمانہ اور عدم انصاف پر مبنی اقدمات سمیت خطے کی پیچیدہ صورتحال کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک کے دورے پر ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے علاوہ، اس اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ٹیگس