ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں ملاقات اور گفتگو کی۔
نیویارک میں ایران و پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کے مزید فروغ پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے نیویارک گئے ہیں۔