Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • جواد ظریف اور موگرینی کا جوہری معاہدے پرتبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نیوریارک میں علاقائی اور عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے آج علی الصبح نیویارک میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.گیا اس ملاقات میں جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی گفت و شنید ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے دورے پر ہیں۔

 

ٹیگس