Sep ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran

ایران سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ایران کے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت پر تقریبوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

 اسی تناظر میں نئے فوجی ساز و سامان کی رونمائی کی تقریب ہوتی ہے اور طاقت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ مشہد مقدس میں بھی ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں انواع و اقسام کے فوجی ساز و سامان پیش کئے گئے۔ 

عراق کی بعثی ڈکٹیر صدام کی جارح فوج نے بائیس ستمبر انیس سو اسّی کو اپنے اس زعم ناقص میں کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر تہران پر قبضہ کرلےگی ، ایران پر ہوائی اور زمینی حملہ کردیا لیکن ایران کے جانبازوں نے پوری دلیری  کے ساتھ معدوم صدام کی فوج کا جسے امریکا سابق سویت یونین مغربی ملکوں اور علاقے کی عرب رجعت پسند حکومتوں کی بھی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت حاصل تھی مقابلہ کیا اور دشمن کو ذلت آمیز شکست دو چار کیا -

ٹیگس