جواد ظریف کی عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عبوری ڈائریکٹر سے ملاقات
Sep ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عبوری ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نیویارک میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عبوری ڈائریکٹر کورنل فروتسا کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے اس ملاقات کے دوران تہران میں ہونے والے مذاکرات اور اسی طرح ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان مسائل کا جائزہ لیا۔