ایران میں 56 ہزارغیرملکی طلبہ
ایران کے نائب وزیرتعلیم نے کہا ہے ایران میں 101 ممالک کے 56 ہزارغیر ملکی طلبہ زیرتعلیم ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرتعلیم ڈاکٹرحسین سالار آملی نے بدھ کے روز ملک کے شمالی شہر بابل میں تعلیمی مراکز کے اعلی حکام کیساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 101 ممالک کے طلباء و طالبات اسلامی جمہوریہ ایران میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
ایران کے نائب وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ فی الحال 101 ممالک سے آئے ہوئے 56 ہزار غیر ملکی طالبعلم، اسلامی جمہوریہ ایران میں زیر تعلیم ہیں۔
ڈاکٹرحسین سالار آملی کا کہنا تھا کہ اب خطے کے ممالک بالخصوص عراق اور افغانستان کے طلباء کو دوسرے ممالک سے زیادہ ایران میں تعلیم مکمل کرنے میں دلچسبی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ایرانی جامعات کے بڑے یورپی ممالک میں 466 تحقیقاتی پروگرامز ہیں جو ایرانی یونیورسٹیوں کے بین الاقوامی ہونے پر بہت تعمیری ثابت ہوں گے۔
نائب ایرانی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران تعلیمی تبادلہ کے تحت 635 ایرانی اساتید اور طالبعلم یورپ گئے جن میں سے 383 تعملیم مکمل کرنے کے بعد ملک واپس آگئے ہیں۔