Oct ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • عراق کے بعض واقعات پر ایرانی وزارت خارجہ کا بیان

ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی حکومت اور قوم کے تعاون سے دشمنوں کو اپنی ناپاک حرکتیں جاری رکھنے اور اغیار کو اس ملک کے موجودہ حالات سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھانے دیا جائے گا-

ایران کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے عراق کے کچھ شہروں کے اندر محلّوں  کی سطح   بدامنی کے اکّا دکّا واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ عراقی قوم اورحکومت تمام گروہوں ، پارٹیوں اور شخصیات خاص طور سے مراجع عظام اور دیگر مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کے تعاون سے موجودہ بدامنی کے بعض واقعات پر قابو پالے گی اور ایسے بعض اقدامات  کو جو عراقی قوم کے نقصان میں ہیں اور اغیار کے ناجائز فائدہ اٹھانے کا باعث ہیں، جاری نہیں رکھنے دے گی ۔

بغداد سمیت عراق کے بعض شہروں میں پیر سے بےروزگاری اور اقتصادی مسائل کے بہانے مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ بعض ذرائع کے مطابق بغداد اور صوبہ ذیقار میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں بدھ تک متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے-

ٹیگس