Oct ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیار مشرق وسطی کے لئے سب سے بڑا خطرہ

ویانا میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیار ، مشرق وسطی کے لئےخطرہ ہیں۔

ویانا میں ایران کے مستقل مندوب و سفیر نے اکیسویں اڈوارڈ آمالڈی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا بےلگام ایٹمی پروگرام سب سے بڑا خطرہ  اور این پی ٹی سمجھوتے کی خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔

غریب آبادی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت این پی ٹی جیسے ایٹمی ترک اسلحہ یا مہلک ہتھیاروں کی روک تھام کے کسی بھی معاہدے یا ادارے  کی رکن نہیں ہے اور این پی ٹی میں شامل ہونے کے لئے بھی تیار نہیں ہے کہا کہ صیہونی حکومت کے خطرات اور امریکی مخالفت کے پیش نظر مشرق وسطی میں ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقے کا مستقبل تاریک ہے۔

ایرانی مندوب نے دنیا بھر میں امریکہ کے تخریبی اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سرحد پار پابندیاں عائد کرنے میں سب سے آگے ہے اور ملکوں کے خلاف تجارتی پابندیاں لگانے ، سرمایہ کاری کو روکنے اور اثاثوں کے منجمد کرنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرتا۔ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکہ خود کو دنیا کا پولیس مین سمجھتا ہے لیکن بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو پائمال کرتا ہے۔

ٹیگس