Oct ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • شامی کردوں، شامی حکومت اور ترکی کو اکٹھا کرنے کیلئے ایران کی تجویز

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آدانا معاہدہ سلامتی کے حصول کیلئے بہترین طریقہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج میں ترک TRT چینل کے ساتھ اپنی گفتگو کے ایک حصے کو شائع کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شام اور ترکی کے درمیان آدانا معاہدہ جو ابھی بھی درست ہے، سلامتی کے حصول کے لئے بہترین طریقہ ہے.

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی کردوں ، شامی حکومت اور ترکی کو اکٹھا کرنے میں مدد کرسکتا ہے تاکہ ترکی کے ساتھ شامی فوج بھی سرحدوں کی حفاظت کرے۔

واضح رہے کہ ترک فوج نے بدھ کے روز شام کے شمالی علاقے میں "امن کا چشمہ" کے نام سے فوجی کارروائی شروع کی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت کئی ممالک نے شام کی سرزمین میں ترک فوج کی حالیہ کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکری اقدامات کسی مسئلے کا حل نہیں.

ایران نے ترکی کے حملوں کے جلد خاتمے اور شامی سرزمین سے ترکی فوجیوں کے انخلا پر زور دیا ہے۔

 

ٹیگس