Oct ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • جاپان میں طوفان اور سیلاب متاثرین سے ایران نے کی ہمدردی

ایران کی وزارت خارجہ نے جاپان میں طوفان اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ،حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جاپان میں آنے والے طوفان اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں پر متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ، حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

جاپان میں سمندری طوفان ہاگیبس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، تیز ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درجنوں گھر تباہ ہو گئے۔ پانچ لاکھ افراد تک بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ درجنوں ڈیم بھر جانے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ دریا پر بنا ریلوے پُل ٹوٹ گیا۔

ساٹھ سال کےتاریخی طوفان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران نو سو انتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 170 افراد زخمی ہیں اور 18 لاپتہ ہیں۔ موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، متاثرہ علاقوں سے لاکھوں افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔

ٹیگس