Oct ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران ، میڈیکل اور صحت عامہ سے متعلق صلاحیتیں اور تجربات پاکستان کو منتقل کرنے کے لئے تیار

ایران کے وزیر صحت نے میڈیکل اور صحت عامہ سے متعلق صلاحیتیں اور تجربات پاکستان کو منتقل کرنے کی خبر دی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے منگل کو تہران میں پاکستان کے وزیر صحت ظفر مرزا سے ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اپنی ضرورت کی ستانوے فیصد دوائیں خود تیار کرتا ہے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان کے ساتھ حفظان صحت اور میڈیکل شعبے میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان کے وزیرصحت ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان ، دواؤں کی صنعت میں ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے-

پاکستان کے وزیرصحت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ حفظان صحت اور میڈیکل شعبے میں تعاون کے فروغ سے علاقے میں متعدی اورانفکشن پیدا کرنے والی بیماریاں کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہا کہ مشرقی میڈیٹیرین سی کے علاقے کے ممالک کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی موجودگی، ملکوں کے تجربات اور نئی ٹیکنالوجی سے استفادے کا بہترین ذریعہ ہے۔

ٹیگس