ایران نے ایڈوانس ٹریننگ جیٹ طیارہ بنایا ۔ ویڈیو
یٰسین نامی یہ پیشرفتہ مشقی طیارہ ایران کی فضائیہ اور ایران ایوی ایشن انڈسٹریز آرگنائزیشن کے سائنسدانوں نے مل کر ذیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس طیارے کو پیشرفتہ جنگی مشق کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ایران میں تیار ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا تعلیمی اور مشقی طیارہ ہے۔
آواز کی رفتار سے تیز اڑان بھرنے والا یہ پیشرفتہ مشقی طیارہ ۱۲ میٹر لمبا ہے جبکہ اسکی اونچائی چار میٹر ہے اور اس کا وزن ساڑھے پانچ ٹن بتایا جاتا ہے۔یہ طیارہ ۱۲ کلومیٹر کی اونچائی تک با آسانی اڑان بھر سکتا ہے۔ اس طیارے کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ کم ترین رفتار یعنی ۲۰۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ بھی ٹیک آف یا لینڈ کر سکتا ہے۔اس طیارے میں دو ٹربو جیٹ انجن لگائے گئے ہیں۔
اس پائیلٹ ٹریننگ جِٹ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ ۷۰۰ میٹر کے چھوٹے رنوے پر بھی با آسانی اتر سکتا ہے۔
اس طیارے میں پائیلٹ کا ایجیکشن سسٹم بھی کم نظیر ہے،اس طرح کہ اس میں پائیلٹ کے لئے یہ امکان فراہم کیا گیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر پرواز سے قبل یا اسکے بعد رنوے پر ہی اپنی سیٹ ایجیکٹ کر سکتا ہے جو اسے ایک سیکنڈ کے اندر سو میٹر تک کی اونچائی تک اچھال سکتی ہے۔