Oct ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • اربعین حسینی دشمنوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اربعین حسینی دشمنوں کے لئے ایک ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگیا ہے

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اس  ہفتے نمازجمعہ کے خطبوں میں اربعین ملین مارچ کو دشمنوں کے مقابلے میں دنیا بھرکے حریت پسندوں کی ایک مضبوط صف بندی قراردیا اور کہا کہ اربعین ملین مارچ دشمنوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب  بن گیا ہے - تہران کے خطیب جمعہ نے اربعین حسینی کو شاندارطریقے سے منعقد کرنے میں عراقی عوام اور حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب لبیک یاحسین کی صداؤں کے ساتھ تین کروڑ زائرین ملین مارچ میں شرکت کرتے ہیں تو یہ نعرہ سامراجی طاقتوں کو لرزہ براندام کردیتا ہے -

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اربعین حسینی عالمی سامراج کی تیزی کے ساتھ نابودی کو مہمیز دینے والا ایک غیر ممعولی اجتماع ہے ۔ انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اربعین حسینی کی منطق ، اسلام کو فتح و نصرت سے ہمکنار کرے گی کہا کہ اربعین کی منطق اور نظریہ استقامت، امید ، ثبات قدم ، ہمہ جانبہ فتح و کامرانی ، دشمن کے مقابلے میں صف آرائی اور انسانوں کے ساتھ عاشقان حسینی کی محبت والفت کا اظہار  ہے ۔

ٹیگس