ایرانی تیل بردار جہاز راکٹ حملوں کے بعد ملک کی سمندری حدود میں داخل
اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل بردار جہاز Sabiti جسے 10 دنوں پہلے راکٹ کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا، ملک کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی.
نیشنل ایرانی آئل کمپنی کی رپورٹ کے مطابق تیل بردار جہاز سابٹی پیر کےروز ملک کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی ہے اور یہ بحری جہاز آئندہ 2 دونوں کے اندر جنوبی جزیرہ خارک میں لنگرانداز ہوجائے گی۔
تیل بردار جہاز سابٹی کا جزیرہ خارک میں تکنیکی اور سیکیورٹی لحاظ سے جائزہ لیا جائے گا اور اس سے سامان کو اتارنے کے بعد وہ بندرعباس میں قائم شپ بلڈنگ اور سمندری صنعتی کمپلیکس کمپنی (ISOICO) روانہ ہوجائے گی۔
بحری جہاز کی مرمت ، بحالی اور پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ قومی ایرانی پٹرولیم کمپنی کے ماہرین کی نگرانی میں کیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 11 اکتوبر کو سعودی عرب کے ساحل کے نزدیک ایران کے تیل بردار بحری جہاز پر دو راکٹ داغے گئے جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔
ایران کی قومی تیل کمپنی این او آئی سی کا یہ ٹینکر اطلاعات کے مطابق جدہ کی بندرگاہ سے 60 میل کے فاصلے پر موجود تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔