Oct ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  • ایرانی پہلوانوں کی عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن

ایرانی پہلوانوں نےعالمی انڈر 23 فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے 3 چاندی کا ایک اور کانسی کے 2 تمغے حاصل کر کے عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی پہلوانوں نےعالمی انڈر 23 فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی پہلوانوں کامران قاسم پور، مجتبی گلیج اورامیرحسین زارع نے 86 ،97 اور 125 کیلو کے کیٹیگری میں عالمی انڈر 23 فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے  فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے تمغے جبکہ محمد نخودی نے چاندی اور علیرضا سرلک اورحسین شهبازی نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔  روس کی ٹیم 145 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور آذربائیجان کی ٹیم 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ ہنگری میں 28 اکتوبر سے شروع  ہونے والےعالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے کل رات ختم ہو گئے۔

ٹیگس