ترکی میں یوتھ ریسلنگ کپ کا پہلا دن، ایران نے سات تمغے جیت لیے
ایران کے پہلوانوں نے ترکی کے شہر انطالیا میں ہونے والے انٹرنیشنل یوتھ ریسلنگ کمپیٹیشن فار چیمپیئنز کپ کے پہلے دن سونے کے دو، چاندی کے تین اور کانسی کے دو تمغے جیت لیے۔
سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اس ریسلنگ کپ کے مقابلوں کے پہلے دن جمعرات کو گریکو رومن اور فری اسٹائل کشتی کے پہلے چار ویٹ کی کیٹگری میں مقابلے ہوئے جن میں فری اسٹائل مقابلوں میں ایران کے پہلوان سجاد پیردایہ نے ساٹھ کلوگرام کی کیٹگری میں اور سید ابوالفضل حسینی نے اکہتر کلوگرام کی کیٹگری میں سونے کے تمغے، اہورا خاطری نے پینتالیس کلوگرام کی کیٹگری میں چاندی کا تمغہ اور امیر محمد نوازی نے اکاون کلوگرام کی کیٹگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
جبکہ گریکو رومن اسٹائل میں نوید ابوطالبی نے اکاون کلوگرام کی کیٹگری میں چاندی کا تمغہ اور عرفان مرادی نے پینتالیس کلوگرام کی کیٹگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔