Jul ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • یمن کے ساحل پر ایک بحری جہاز کے قریب خوفناک دھماکے

باخبر ذرائع نے یمن کے ساحل پر ایک بحری جہاز کے قریب دو دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بحیرہ احمر اور یمن کے ساحل کے قریب دو دھماکوں کی خبر دی ہے- اسی بنا پر ایمبری اور انگلش سیکورٹی کمپنی نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ ایک تجارتی جہاز نے بحیرہ احمر میں اور یمن کے شہر موکا سے انتالیس کلومیٹر کے فاصلے پر دو دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

ایمبری کمپنی کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک میزائل اس بحری جہاز کے قریب آدھے میل کے فاصلے پر پانی میں گرا اور دوسرا میزائل بھی جہاز سے اسی فاصلے پر ہوا میں پھٹ گیا۔

ابھی تک یمنی ذرائع نے اس حملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

غزہ جنگ کے آغاز سے ہی یمن کی انصار اللہ نے بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی پر زور دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ صرف صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے مقبوضہ علاقوں کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر اپنے حملے جاری رکھیں گے-

 

ٹیگس