کشتی کے میدان میں ایران ہوا چیمپئن
ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں ہوئے کشتی کے انڈر ٹوئنٹی تھری عالمی مقابلوں میں ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے مجموعی طور پر تین سونے اور تین کانسی کے طمغے حاصل کر کے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
ایران کی انڈر ٹوئنٹی تھری گریکو رومن کشتی ٹیم ایک بار پھر عالمی مقابلوں کی چیمپئن قرار پائی ہے۔
ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں ہوئے کشتی کے انڈر ٹوئنٹی تھری عالمی مقابلوں میں ایران کی گریکو رومن کشتی ٹیم نے مجموعی طور پر تین سونے اور تین کانسی کے طمغے حاصل کر کے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
میثم دلخانی، محمد رضا گرایی اور علی اکبر یوسفی نے بترتیب ترسٹھ، بہتر اور ایک سو تیس کلو وزن میں سونے کے تمغے حاصل کئے جبکہ مہدی محسن نژاد، سجاد ایمن طلب اور محمد ہادی ساروی نے بالترتیب ساٹھ، سڑسٹھ اور ستانوے کلو وزن میں تین کانسی کے تمغوں پر قبضہ جمایا اور اس طرح مجموعی طور پر ایران کی ٹیم ایک سو بائیس امتیاز حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہی جبکہ جارجیا ایک سو اکیس اور روس ایک سو اٹھارہ امتیازات حاصل کر کے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل تیس اکتوبر کو بھی ایران کی فری اسٹائل کشتی ٹیم تین سونے، ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔قابل ذکر ہے کہ ایران کشتی کے میدان میں ایک درخشاں رکارڈ رکھتا ہے اور وہ عالمی سطح پر ایک مضبوط حریف کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔