Nov ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کے بارے میں ایٹمی انرجی کے بورڈ آف گورنرس کا اجلاس شروع

ایران اور ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں ایٹمی انرجی کے بورڈ آف گورنرس کا اجلاس شروع ہوگیا ہے

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے اعلان کے مطابق جمعرات کو ویانا میں بند دروازوں کے پیچھے ہونے والے اس اجلاس میں ایران کے ایٹمی پروگرام اور ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں آئی اے ای اے کے نئے سربراہ رافائل گروسی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ اس اجلاس میں صحافیوں اور خبرنگاروں کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے جمعرات کو ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ یہ رویہ شکست سے دوچار ہوگا اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ریابکوف نے مزید کہا کہ ایران اور دیگر ممالک کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں غیرقانونی اور واشنگٹن کے مطالبات منوانے کا ہتھکنڈہ ہیں۔

 

ٹیگس