Oct ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران میں ریڈیولوجی کا شعبہ جدید ترین میڈیکل شعبوں میں تبدیل ہوچکا ہے: وزیر صحت

ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر محمدرضا ظفرقندی نے بتایا ہے کہ ایک دور تھا جب پورے تہران شہر میں محض 2 ریڈیولوجی مراکز ہوا کرتے تھے لیکن ایران میں اس شعبے کی ترقی اب عالمی معیاروں کے مطابق بلکہ اس سے بھی بالاتر ہے۔

سحر نیوز/ ایران:   وزیر صحت ڈاکٹر محمدرضا ظفرقندی نے ایران کی ریڈیولوجی کانگریس کے 40 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی اور فنی لحاظ سے ایران کی ترقی نمایاں رہی ہے۔

وزیر صحت نے اس موقع پر بیماریوں کو روکنے، تشخیص، علاج اور معالجاتی سلسلے میں فیصلہ کرنے کے لیے ریڈیولوجی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

 انہوں نے بتایا کہ ایرانی ماہرین نے اس شعبے میں مصنوعی ذہانت کو لانے کے لیے بھی کوششوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

ٹیگس