Oct ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • شنگھائی گروپ کی انسداد دہشت گردی مشقیں رواں سال ایران میں ہوں گی

شنگھائی تعاون تنظیم کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ 14 دسمبرکو ایران میں شنگھائی کے رکن ملکوں کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں ہوں گی

سحر نیوز/ ایران: شنگھائی تعاون تنظیم کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر اولار بیگ شارشیف نے جو  تاجکستان کے دورے پر گئے ہوئے ہیں،صحافیوں کو بتایا کہ "سہند اینٹی ٹررزم 2025 " کے نام سے شنگھائی تعاون کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقیں ایران میں تبریز کے نزدیک انجام پائيں گی۔

  انھوں نے بتایا کہ ان مشقوں میں شرکت کرنے والے ملکوں اور مبصرین کو دعوت نامے عنقریب بھیج دیئے جائيں گے۔

ٹیگس